اوپن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں روسی زبان کاکورس شروع

 اوپن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس  میں روسی زبان کاکورس شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی وزارت تعلیم اور اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے تعاون سے اپنے مرکزی کیمپس میں ابتدائی سطح کا روسی زبان کا کورس شروع کر دیا ۔۔

 کورس کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے 350 سے زائد افراد نے درخواستیں دیں جن میں سے 60 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔کورس کی تدریس ایکاترینا اندریٹس کر رہی ہیں جو روسی وزارت تعلیم کی نامزد کردہ ماہرِ زبان ہیں۔ کلاسز ہفتے میں تین دن تین گھنٹے پر مشتمل ہوتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں