عوام کو پٹرول ریلیف سے محروم رکھا جار ہا ، خرم گنڈا پور

 عوام کو پٹرول ریلیف سے محروم رکھا جار ہا ، خرم گنڈا پور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود فائدہ عوام کو پہنچانے کی بجائے کسی اور۔۔

مد میں خرچ کرنے پر انتہائی حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو اس ریلیف سے محروم رکھا جار ہا ہے ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ معاشی تنگدستی اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام کیلئے امید کی جو ایک کرن پیدا ہوئی تھی اسے بھی ختم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر معیشت بہتر ہو رہی ہے تو اس کا فائدہ کہاں ہے ؟انہوں نے کہاکہ حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وہ کمی عوام کو منتقل کرے جس کے وہ حق دار ہیں۔ 

خرم گنڈا پور

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں