ٹریل 5 پر کلائمبنگ کے دوران نوجوان کھائی میں گر کر زخمی

ٹریل 5 پر کلائمبنگ کے دوران نوجوان کھائی میں گر کر زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمبنگ کے دوران نوجوان کھائی میں گر کر زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔ نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوعہ علاقے میں کلائمبنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہیں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں