اوپن یونیورسٹی قومی کنونشن:لائبریری سائنس میں اے آئی اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لائبریریوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار کے موضوع پر چھٹا قومی کنونشن ہوا۔۔۔
جس میں لائبریری سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم و تحقیق کے ماہرین نے زور دیا کہ اے آئی نہ صرف تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں انقلاب برپا کر رہی بلکہ لائبریریوں کو بھی زیادہ فعال، صارف دوست اور موثر بنا رہی ہے۔ لائبریری سائنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بتدریج مصنوعی ذہانت اپنائی جائے۔