راولپنڈی:ضلع سطح پر قومی انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح

راولپنڈی:ضلع سطح پر قومی انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ضلع سطح پر قومی انسداد پولیو مہم (اپریل 2025) کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں کر دیا گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مابین بین الاضلاعی بارڈر کوآرڈینیشن اجلاس بھی ہوا جس میں انسداد پولیو اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ایئرپورٹ پر پوائنٹس ٹو ویکسی نیٹ اور موٹر وے ٹول پلازہ پر ٹرانزٹ ٹیموں کو ضلع راولپنڈی کے سپرد کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا یہ یقینی بنائیں گے کہ اسلام آباد میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا یہ مہم بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے اہم قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں