چیئرمین کشمیر کمیٹی کی ایلچی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کی ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات کی، او آئی سی کانفرنس اور اسلام آباد میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس۔۔۔
مسئلہ کشمیر پر جاری سفارتی کوششوں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آئندہ کی بین الاقوامی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا قاسم نون نے کہا پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، ایلچی برائے کشمیر نے چیئرمین کمیٹی کو آئندہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چیئرمین نے کشمیر سٹرٹیجک ایڈووکیسی سیل کے قیام کی تجویز دی تاکہ پارلیمنٹ کے اندر مؤثر بین الاقوامی رابطہ کاری، بیانیے کی تشکیل اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔ چیئرمین کمیٹی نے ایلچی کو اسلام آباد میں مجوزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔