مری روڈ کی گرین بیلٹس موسمی رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ

مری روڈ کی گرین بیلٹس موسمی رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی گرین بیلٹس موسم بہار کے مطابق رنگ برنگے پھولوں سے سجا دی گئی ہیں۔

صدر سے فیض آباد تک مری روڈ کے مختلف حصوں کو پی ایچ اے کی جانب سے موسم کی مناسبت سے رنگ برنگے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا ہے جس سے شہر کی مرکزی شاہراہ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ فرحت کا احساس بڑھ گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا پی ایچ اے موسم کی مناسبت سے شہر کی خوبصورتی کیلئے رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ یقینی بنا رہا ہے ،ہم گرین بیلٹس پر موسمی پھولوں کو شامل کر رہے ہیں، جس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، انھوں نے کہا ہماری ٹیمیں صاف ستھرائی اور سرسبز ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی ملبے یا کوڑا کرکٹ ہٹانے کے لیے مکمل کلیئرنس کا کام بھی انجام دے رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں