ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزم گرفتار، 2رائفلز، 2پستول برآمد
راولپنڈی(خبر نگار )ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزم گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔
آراے بازار پولیس نے ملزم نعمان سے 1رائفل 12بور اور ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم قاسم سے 1رائفل 12بور، چکری پولیس نے ملزمان کاشف خورشید اور عبدالمعیز سے ایک ایک پستول30بور اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔