عوام سرمایہ دارانہ اور خاندانی سیاست مسترد کریں:طاہر کھوکھر

عوام سرمایہ دارانہ اور خاندانی  سیاست مسترد کریں:طاہر کھوکھر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر طاہر کھوکھر نے کہا عوام سے اپیل ہے سرمایہ دارانہ اور خاندانی سیاست مسترد کر دیں، ان کی پارٹی نے ملک کے غریب اور مظلوم عوام کی محرومیوں کے خاتمے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔۔۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ نظام میں عوام کا راج نہیں بلکہ سرمایہ داروں اور اشرافیہ کا تسلط ہے جنہیں صرف اقتدار سے محبت ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں