اسلامی ملک اسرائیل سے سفارتی رابطے منقطع کریں:مقررین فلسطین کانفرنس

اسلامی ملک اسرائیل سے سفارتی رابطے  منقطع کریں:مقررین فلسطین کانفرنس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اویسیہ قرآن اکیڈمی میں فلسطین کانفرنس ہوئی، کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال، حافظ غلام مرتضیٰ شاکر ، مولانا طاہر اقبال چشتی۔۔۔

حافظ سعید اختر سمیت دیگر علماء اور مشائخ نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اسلامی ممالک اسرائیل سے سفارتی رابطے بھی منقطع کریں۔ انہوں نے کہا اسرائیل لاکھوں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کا قاتل ہے ، پوری مسلم امہ کو مل کر فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں