نامعلوم افراد کا خواجہ سرا پر اسلحہ کے زور پر تشدد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی رپٹ درج کروا دی گئی۔۔۔
خواجہ سرا مدرسہ کی مہتمم رانی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میرے مدرسے کی خواجہ سرا مہک شاہ ہسپتال دوائی لینے گئی تو راستے میں نامعلوم افراد اسے شادی کی تقریب میں ڈانس کا کہہ کر ساتھ لے گئے اور تشدد کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے ملزمان گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلوایا جائے ۔