مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد ہماری اولین ترجیح:ڈاکٹر مشتاق

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد  ہماری اولین ترجیح:ڈاکٹر مشتاق

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق خا ن نے کہا ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔۔۔

 اقتدار میں آکر آزا دخطے کے عوام کو نہ صرف بجلی مفت فراہم کریں گے بلکہ ہائیڈل پوٹینشل بروئے کار لاکر بجلی فروخت کرکے ریاست کو خود کفیل بنائیں گے ،یکساں نصاب تعلیم رائج کر کے تعلیم اور کتب مفت فراہم کریں گے ، پبلک سروس ایکٹ ختم کرکے مدینہ کی ریاست کی طرز پر ایکٹ لائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں