انسداد تجاوزات آپریشنز 3 افراد گرفتار، سامان ضبط

انسداد تجاوزات آپریشنز  3 افراد گرفتار، سامان ضبط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

 گارڈن ایونیو، پاکستان ٹاؤن اور سری نگر ہائی وے پر غیر مستقل تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف آپریشنز کے دوران 3 افراد کو گرفتار اور سامان ضبط کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تاجروں سے تجاوزات کے خلاف مہم میں تعاون کی اپیل کی اور کہا تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تجاوزات کے باعث ٹریفک میں پھنسے شہری اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں