وزیر داخلہ کا جناح سکوائر منصوبہ 35 روز میں مکمل کرنیکی ہدایت

وزیر داخلہ کا جناح سکوائر منصوبہ 35 روز میں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) مری روڈ پر جناح سکوائر منصوبہ انڈر پاس کی کھدائی کا کام جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبہ 35 روز میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

 انہوں نے منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور سے سیاحوں کو مری جانے میں سہولت ہوگی اور ٹریفک جام کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا۔ یہ منصوبہ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک کا دباؤ کم کرے گا، شہر کے مجموعی ٹریفک نظام میں بہتری سے ایندھن کی بچت ممکن ہوگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں