انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کی اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف ریلی

انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کی  اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف ریلی

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ریلی نکا لی جس میں سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید ،گروپ لیڈر رضوان سنی ،صدر ملک سہیل اعوان ،جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف ،وائس چیئرمین حماد قریشی ،چیئرمین مشتاق مغل و دیگر نے شرکت کی۔

شر کا نے اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ،اسرائیل امر یکا کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے اتحادی جو فلسطین اور غزہ میں مسلسل بمباری کر رہے ہیں ان سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں