شادی میں ساؤنڈ سسٹم کیسا تھ گلو کاری پر طاہر روکھڑی و سا تھی گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)معروف لوک فنکار طاہر روکھڑی راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ساتھی سمیت گرفتار، دولہا اور دیگر فرار ہوگئے۔
تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ کے مطابق کمیٹی چوک میں واقع نجی شادی ہال میں ڈھوک کھبہ راولپنڈی کے رہائشی اصغر نامی شہری کی شادی کی تقریب جاری تھی ۔ شادی ہال کی چھت پر گلوکار طاہر خان روکھڑی ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے گا رہا تھا ،اطلاع پر پولیس نے رات تین بجے چھاپہ مارا توفنکشن میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے گلوکار طاہر روکھڑی اور ایک نوجوان مہران خان کو قابو کرلیا اور ساؤنڈ سسٹم ضبط کرکے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دولہا اصغر اور اس کا والد اظہر خان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔