پہلگام واقعہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات اتفاقیہ نہیں، مقررین

پہلگام واقعہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات اتفاقیہ نہیں، مقررین

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پہلگام میں پیش آنے والا واقعہ اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات محض اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک منظم اور مسلسل سازش کا حصہ ہیں۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور اٹاری سرحد کی بندش پر پاکستان کو چاہیے کہ وہ متوازن اور پُرعزم حکمتِ عملی اپنائے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر اسما شاکر خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز، آزاد جموں و کشمیر، شیخ ولید رسول، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ملٹی ٹریک ڈائیلاگ ڈ ویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز، ڈاکٹر نعمان ستار ، سید نذیر، افتخار گیلانی، خالد رحمٰن شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں