سی سی پی کی پاک ویلز اور او ایل ایکس پاکستان کے ساتھ مشاورت
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارمز پر غیر مسابقتی طرز عمل اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف اقدامات کیلئے معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، پاک ویلز اور او ایل ایکس پاکستان کے ساتھ مشاورت کی ہے۔
مشاورت کا مقصد آن لائن مارکیٹوں میں صارف کو درست معلومات کی دستیابی کیلئے گائیڈ لائنز اور بہتر معیارات کو قائم کرنا ہے ۔ کمیشن کے ممبر آفس آف فیئر ٹریڈ سلمان امین کی سربراہی میں کمیشن کے حکام نے پاک ویلز اور ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ (او ایل ایکس پاکستان) کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سنیل منج اور ان کی ٹیم نے کمیشن کو آن لائن پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی خدمات جیسے کہ آٹو فنانسنگ، انشورنس اور وہیکل ویر ی فکیشن سے متعلق بریفنگ دی۔