ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والے کیخلاف مقدمہ درج

ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والے کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تھانہ سٹی پولیس کو ذبیح الحسن انسپکٹر ٹریفک انچارج انکروچمنٹ نے بتایا کہ۔۔۔

 میں مین لیاقت روڈ پر پیدل گشت کرتے ہوئے پارکنگ پلازہ کے سامنے پہنچا تو دیکھا کہ محمد افضل مین روڈ پر سانڈے کا تیل بیچ رہا تھا جس کے پاس دو سانڈے ذبح شدہ تھے ،وہ لوگوں کو اکٹھا کرکے مجمع بنا کر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں