قیادت، جیالوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، ہمایوں خان

 قیادت، جیالوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، ہمایوں خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے جیتے گی۔۔۔

قیادت کے اعتماد اور جیالوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،پیپلز پارٹی ہی پاکستان کے مسائل کو حل کر سکتی ہے، الیکشن جیت کر وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے جلد پورے پاکستان کا دروہ کروں گا اور ہر ضلع اور شہر کے جیالوں کے پاس جاؤں گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر کیا، اس موقع پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور فلک شگاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر دلنواز خان، یحیی خان، ہدایت خان، گوہر انقلابی، احمد علی شاہ باچہ، خوشحال خان خٹک، سمیع خان، عرفان آفریدی، سجاد اخون، وزیر زادہ، طارق رحیم نعیم خان، ملک وحید، ملک عظمت ملک شعیب، ملک بہادر خان، شاہد خان، منور زاد خان، سیف السلام آفریدی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں