اسلام آباد، ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 4ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد، ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 4ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کی حدود میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور۔۔

 سی ڈی اے افسران پر مشتمل 4 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ٹیمیں ہاؤسنگ سوسائٹیز انتظامیہ سے پلاٹوں کی تعداد، الاٹ شدہ پلاٹس، بلڈنگز پلانز کی منظوری، پلاٹوں کی ٹرانسفر فیسوں وغیرہ کے بارے میں معلومات و ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں