فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 27واں بیچ اختتام پذیر

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 27 واں بیچ اختتام پذیر ہو گی۔۔
ا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔