نوشہرہ ، چچا نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بھتیجی کو قتل کر دیا
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خیرباد کٹی مینہ میں غیرت کے نا م پر چچا نے شادی شدہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔۔
مقتولہ(الف ) کے کردار پر چچا اور خاندان والوں کو شک تھا۔پولیس کے مطابق چچا سردار علی نے مقتولہ کو غیرمرد شاہ زیب کے ساتھ کمرے میں نازیبا حالت میں دیکھا جس پر شاہ زیب نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے سردار علی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم چچا سردار علی اور اس کا بیٹا لڑکی کے گھر میں گھس گئے اسے تشدد کا نشانہ بنایاپھر سب کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔