رانا عبدالستار ڈائریکٹرآئیسکو بورڈ کا مختلف کسٹمر فیسلی ٹیشن سینٹرز کا دورہ

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) گزشتہ روز ڈائریکٹر آئیسکو بورڈ رانا عبدالستار نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان، چیف انجینئر آپریشن اور۔۔
دیگر سینئر افسران کے ہمراہ کسٹمر فیسیلٹیشن سینٹر جی نائن اسلام آباد، چاندی چوک اور مریڑ حسن راولپنڈی کا دورہ کیااور صارفین کو دی جانے والی سروسز کے بارے میں استفسار کیا۔ رانا عبدالستار نے ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کو جدید ٹیکنالوجی کو برؤئے کار لاتے ہوئے ایک ہی چھت تلے حل کیا جا ئے ۔