کراچی میں پی ای سی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ د یا گیا
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جدید کمپلیکس کا کراچی میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔۔
،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر ،سینئر وائس چیئرمین اور پی ای سی حکام بھی موجود تھے ،پاکستان انجینئرنگ کونسل کمپلیکس ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں قائم کیا جارہا ہے ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اکیڈمی، انجینئرز کلب بھی شامل ہونگے ۔، انجینئرنگ کونسل کمپلیکس میں انوویٹو ٹیک ٹاور اور ایکسپو سینٹر بھی تعمیر ہونگے ۔