ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا رینکنگز 2025 میں قائد اعظم یونیور سٹی کا 137 واں نمبر

 ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا رینکنگز 2025   میں قائد اعظم یونیور سٹی کا 137 واں نمبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی نے ایک مرتبہ پھر ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا رینکنگز 2025 میں ایشیا میں 137واں نمبر حاصل کر لیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اے اختر کے مطابق یہ غیر معمولی کامیابی QAU کے عظیم علمی ورثے میں ایک اور باب کا اضافہ ہے جو پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جسے تمام بڑی رینکنگ ایجنسیز مسلسل نمبر 1 تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت قائد اعظم یو نیورسٹی QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز 2025میں دنیا میں 315،QS ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2025 کے مطابق ایشیا میں 86 اور فیکلٹی پر سائٹیشن 2025 کے مطابق 58ویں نمبر پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں