قتل کیس، سابق ایس پی کے بہنوئی اور بھانجے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے سینیٹ ملازم کے مبینہ قتل اور اغوا کے درج مقدمہ میں گرفتار وفاقی پولیس کے سابق ایس پی کے بہنوئی اور بھانجے کو جوڈیشل کردیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے سابق ایس پی عارف شاہ کے بہنوئی اور بھانجے کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کے مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملزمان صابر حسین، ثقلین علی ودیگر کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔