پو لیو مہم کے دوران 4 کروڑ، 40 لاکھ بچوںکو قطرے پلا ئے گئے ،وزارت صحت

 پو لیو مہم کے دوران 4 کروڑ، 40 لاکھ  بچوںکو قطرے پلا ئے گئے ،وزارت صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 97 فیصد، سندھ میں 97 فیصد، خیبرپختونخوا میں 99 فیصد، بلوچستان اور اسلام آباد میں 99 فیصد، آزاد کشمیر میں 100 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں