چیئر مین سی ڈی اے کا دورہ پارک انکلیو،اپ گریڈیشن کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ گزشتہ روز پارک انکلیو ون، ٹو اینڈ تھری کا اچانک دورہ کیا۔
متعلقہ افسران نے انہیں پارک انکلیو کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ پارک انکلیو ون میں داخلے کیلئے موجودہ گیٹ کو اپ لفٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ کری روڈ پر باقاعدہ داخلی گیٹس بھی بنائے جائیں ، پارکس کی اپ گریڈیشن کی جا ئے ، ڈویلپڈ پلاٹس پر سائن بورڈ نصب کرکے پلاٹس کے نمبر آویزاں کئے جائیں، مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے بچوں اور رہائشیوں کیلئے پلے گراؤنڈ تعمیر کیا جائے ، نکاسی آب کے انتظام کو یقینی بنا یا جائے ، ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کیا جائے اور اراضی کو واگزار کروایا جا ئے ، جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں۔