ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی زیر نگرانی خصوصی تربیتی پروگرام
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں تمام تحصیلوں کے پٹواریوں اور نمبرداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد پٹواریوں اور نمبرداروں کو اے ڈی آر ایس ایپ کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شرکا کو بیماریوں کی ابتدائی علامات کی بروقت پہچان، ڈیٹا کا درستگی کے ساتھ اندراج اور فیلڈ سے براہ راست بروقت اپڈیٹس فراہم کرنے کے عملی طریقہ کار سکھائے گئے ۔