بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، رکن اسلامی نظریاتی کونسل

بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، رکن اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے بھارت مخالف بروقت اقدامات پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو لاکھوں علما و مشائخ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے، بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔ بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا وقت آگیا، بھارتی مہم جوئی کا پوری صلاحیت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ملکی سلامتی بقا اور استحکام کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ ہندوستان اپنی سکیور ٹی فورسز کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں