زیر تعمیر منصوبوں کی جلدتکمیل یقینی بنا ئی جائے،ڈی سی مری

زیر تعمیر منصوبوں کی جلدتکمیل یقینی بنا ئی جائے،ڈی سی مری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مری کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، انہوں نے ایم سی کی جانب سے زیرتعمیر کشمیر پوائنٹ ڈونی ٹینک،پبلک واش رومز اور دیگر زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر مری کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیرتعمیر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پبلک واش رومز کو مزید بہتر صاف رکھا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں