راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام آگاہی مہم جا ری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اور عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے پیر کے روز یونین کونسل 34، بنی چوک میں مارکیٹ آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد کیا۔مہم کے دوران کمیونیکیشن ٹیم کے اراکین نے مارکیٹ میں موجود دکانداروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان میں پمفلٹس تقسیم کیے ، دکانداروں کو ترغیب دی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے اندر اور اطراف کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، کچرا مخصوص مقامات پر ڈالیں ، پمفلٹس کے ذریعے شہریوں کو باور کرایا گیا کہ صفائی نہ صرف ایک سماجی ذمہ داری ہے بلکہ بیماریوں سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے ۔