آئی ٹی صنعت کے فروغ کیلئے تمام سہولیات دینگے ، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر آئی ٹی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے آئی ٹی صنعت کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر ینگے ، ملکی وغیرملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔
ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایف ڈی آئی فورم کے موقع پر غیرملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ آئی ٹی شعبہ کی ترقی کی رفتار مزیدبڑھانا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی شعبہ کی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے خوش آئند ہے ۔