ٹریفک خلاف ورزیاں، گزشتہ ہفتے 1269 گاڑیاں، موٹرسائیکل بند

ٹریفک خلاف ورزیاں، گزشتہ ہفتے 1269 گاڑیاں، موٹرسائیکل بند

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کی مربوط ٹریفک نظام یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

خصوصی مہم کے تحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 1269 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، 1225 غیرنمونہ نمبر پلیٹس، 782بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواری، 2878غیر قانونی پارکنگ، 1039 رانگ سائیڈ، 1097ریڈ سگنل، 324سیٹ بیلٹ، 146موبائل فون کے استعمال و دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8766گاڑیوں، موٹرسائیکل سواروں، مال بردار اور عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں