بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی:میاں محمد جاوید

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے کہا ہمارے ہاں قدیم مندروں اور چرچز کی تعمیر نو ہو رہی جبکہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے انجم عقیل، ماہ جبین عباسی، مسز فرخ خان، آسیہ ناصر، صباح صادق، رزینہ عالم اور منظور مسیح نے بھی خطاب کیا۔ کا کہنا تھا پاکستان میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی الگ نہیں بلکہ مضبوط کشتی میں سوار ہیں۔ سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہماری اقلیتوں کے دکھ سکھ سانجھے ہیں، دشمن پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ممبر قومی کمیشن انسانی حقوق منظور مسیح نے کہا تعلیمی نصاب میں ہمارے ہیروز کی تفصیلات بھی شامل کی جانی چاہئیں۔