سی ڈی اے ، ملازمین کو 5 ہزار رہائشی پلاٹس الاٹ کرنیکی منظوری

سی ڈی اے ، ملازمین کو 5 ہزار رہائشی پلاٹس الاٹ کرنیکی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے نان ڈویلپ سیکٹرز میں 5 ہزار رہائشی پلاٹس ملازمین کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ پلاننگ و ڈیزائن نے سیکٹر آئی 12، آئی 15، ای 12، ای 13اور سی 15اور موضع گھوڑا باغ کری روڈ میں پانچ ہزار سے زائد پلاٹس کی ری پلاننگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق یہ احکامات چیئرمین نے مزدور یونین کے مطالبے پر جاری کیے۔ پلاننگ ونگ نے ابتدائی طور پر آئی 12میں 175پلاٹس، آئی 15میں 8سوپلاٹس، ای 12میں پانچ سو 65پلاٹس، ای 13میں دو سو پلاٹس، سی 15میں 15سو اور سی 16میں 2ہزار پلاٹس زیرغور لائے ہیں، کری میں 15سو پلاٹس کی پلاننگ مکمل کی گئی ہے۔ پلاننگ ونگ نے پلاٹوں کا سائز ملازمین کی انٹائٹلمنٹ کے مطابق ایڈجسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے سی ڈی اے نے یہ تمام پلاٹس متاثر ین اسلام آباد کو ان کی ایکوائر شدہ پراپرٹیز کے فوائد کیلئے مختص کر رکھے ہیں۔ افسروں کو ای بارہ اور سی 15میں پلاٹس دیئے جا رہے ہیں، کنال کے پلاٹس بارہ مرلے اور پانچ مرلہ کے پلاٹس کو سات مرلہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 16مئی تک کیبنٹ سے منظوری لے کر قرعہ اندازی کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں