جنگلات میں آتشزدگی ، لکڑی چوری کے سدباب کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ،ڈی ایف او مری
مری (نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسار کے جنگلات میں آتشزدگی ، لکڑی چوری کے سدباب کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او مری سدھیر مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے جدید فائر ایمرجنسی سسٹم چھ نئی گاڑیاں محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی ہیں ،جہاں فائر کی گاڑ ی نہیں جاسکتی وہاں کیلئے مزید فائرواچر بھی بھرتی کیے گئے ہیں جو مینول طریقے سے آگ کو کنٹرول کرینگے ، سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی بنائی جارہی ہیں جہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ۔