جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جا ئیگا ، باکسر محمد وسیم
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے نامور باکسر شریک ہوں گے ۔ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے وہ پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ محمد وسیم نے اعلان کیا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کے تعاون سے پاکستان بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ محمد وسیم اس وقت 10 مئی کو ہونے والی اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کے لئے برطانیہ میں موجود ہیں ۔