نسٹ میں لیب کا افتتاح ،منصوبہ پاک تر کیہ تعلقات کا مظہر ،عبد العلیم

نسٹ میں لیب کا افتتاح ،منصوبہ پاک تر کیہ تعلقات کا مظہر ،عبد العلیم

اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بدھ کو نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ، نسٹ میں جدید \\\"اناتو لو کریئیٹر لیب\\\" کا افتتاح کیا ۔

یہ منصوبہ ترکیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسے ترکیہ کا امدادی ادارہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ( ٹیکا) سپانسر کر رہا ہے ۔تقریب میں ترک سفیر عرفان نذیراوغلو، نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر عثمان حسن، قبرص کی سفیر دلشاد شینول اور ٹیکا کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ نے شر کت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا یہ منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے ۔یہ لیب 120 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید تھری ڈی پرنٹرز، اعلیٰ معیار کے 3D سکینرز، سمارٹ بورڈز اور آرام دہ ورک سپیسز موجود ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا ہم پاکستان کو علاقائی اختراع کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور ایسے اشتراک اس خواب کی تکمیل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہونے کیلئے ہمیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں