ڈی سی مری کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا ۔
انہوںنے ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت دیگر تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ڈی سی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔