مری، تربیلا، ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق
مری،تربیلاغازی ( نمائندگان دنیا ) مری میں مسافر کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا۔۔
، حافظ قرآن حسنات عباسی مدرسہ سے موٹر سائیکل پر وا پس گھر جارہا تھا کہ پنڈی مری جی ٹی روڈ بروری کے مقام پر ایک تیزرفتار مسافر کوسٹر نے رانگ سائیڈ سے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس سے حافظ حسنات عباسی موقع پر جاں بحق ہوگیا، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ادھرتربیلا غازی میں تیز رفتار مزدا گا ڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، تربیلا روڈ پر حسن پور بیس کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تجمل خان شدید زخمی ہو گیا ،اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔