سہگل آباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ شخص کی لاش ویران کنویں سے برآمد

 سہگل آباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ شخص کی لاش ویران کنویں سے برآمد

ڈھڈیال(نمائندہ دنیا) خان پور سہگل آباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 54 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش ویران کنویں میں پھینک دی گئی۔

مقتول لیاقت چک ملوک کا رہائشی تھا اور طویل عرصہ سے خان پور میں رہائش پذیر تھا۔ منگل کو چکوال تھانہ صدر اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی کہ چک ملوک کے ویران کنویں میں لاش ہے۔ لاش نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال منتقل کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں