زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جا ئے ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آباد

 زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا  جا ئے ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آ پر یشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان نے تمام زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ شہر میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے تمام زونز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتوں میں بھجوا ئے جا ئیں ،جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں