وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام (PMYSDP 2023-2026) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر NAVTTC محمد عامر جان نے رپورٹ پیش کی جو اس وقت ملک بھر میں 77,000 نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے عمل میں مصروف ہے ۔ اس پروگرام کے تحت 2,000 نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید شعبوں میں تربیت دے کر Huawei کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جا ئیگا ۔