کوہسار یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی تقریب

کوہسار یونیورسٹی میں  یومِ تشکر کی تقریب

مری (نمائندہ دنیا) کوہسار یونیورسٹی مری پنجاب ہاؤس کیمپس میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں فیکلٹی اور طلبا کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

 اسسٹنٹ انچارج فیکلٹی ڈاکٹر حسین مصطفیٰ گیلانی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم ڈاکٹر محمد عدنان ڈوگر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی ڈاکٹر محمد ابراہیم اور لیکچرار سید منصور حسین شاہ نے خطاب کیا ۔ شرکا کو افواجِ پاکستان کی شجاعت پر مبنی ویڈیوز اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے مناظر دکھائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں