یوم تشکر پر ممتاز کاروباری شخصیات کی جانب سے تقریب کا انعقاد

یوم تشکر پر ممتاز کاروباری شخصیات کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (نامہ نگار) معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور پاکستان بزنس نیٹ ورک کے صدر عمر شاہد بٹ نے اپنے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

جس میں معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ کیک کاٹا گیا، تقریب میں جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز اور سپر مارکیٹ ایف سکس کے صدر شہزاد عباسی، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، جسٹس ریٹائرڈ مدثر خالد عباسی ملک منظور احمد، ملک ندیم، اختر جمیل عباسی، خورشید قریشی، حمزہ رحمان، باصر داؤد سلمان ڈار، عثمان خان بن راشد،حسبی احمد اور پرویز عباسی نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں