او آئی سی کھل کر ایران کی حمایت کرے، پاکستان فلاح پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے درحقیقت مسلم دنیا کو پیغام ہے کہ امت مسلمہ کے قاتل یکجان ویک زبان ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید آفتاب عظیم بخاری نے کہاکہ اگر مسلم امہ متحد اور یکجان نہ ہوئی تو اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح ایک ایک کرکے سب ممالک کو تباہ و برباد کر دے گا، اسرائیل نے امریکی سرپرستی اور یورپی تعاون سے ایران پر حملہ کیا ہے، پورا عالم اسلام اسرائیل کے نشانے پر ہے۔ عالم اسلام کے ممالک قطار میں خاموش کھڑے ذبح ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ او آئی سی کھل کر ایران کی حما یت کا اعلان کرے۔، امت مسلمہ کے حکمرانوں کو سسک سسک کر مرنے یا شہادت جیسی عظیم نعمت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔