فریال تالپور سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ’’بینظیر ہنرمند پروگرام‘‘ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ فریال تالپور نے بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے کوششوں اور محنت کو سراہا۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے بی آئی ایس پی کی بھرپور سپورٹ کرے گی۔