ایچ ای سی کا امریکا میں پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یوایس پاکستان نالج کوریڈور پراجیکٹ کے تحت امریکا میں پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
یہ سکالرشپ خزاں 2025، بہار 2026اور خزاں 2026کیلئے ہو گی، سکالر امریکا کی 300اعلیٰ پایہ کی جامعات سے پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔ درخواستیں جمع کروانے کیلئے خزاں 2025کیلئے 20جولائی، بہار 2026کیلئے 15نومبر 2025اور خزاں 2026کیلئے 30اپریل 2026کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔